کرنٹ لگنے سے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ

احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا


کورٹ رپورٹر August 05, 2021
احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا

HONG KONG: ملیر میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کیخلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیا گیا۔

اہلخانہ نے دعوی عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کیا، جس میں موقف اپنایا گیا کہ احمد عبداللہ ملیر کا رہائشی ہے۔ کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے تھے کہ بچے کو کرنٹ لگا۔

مدعی نے کہا کہ احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا۔ بچہ آرمی پبلک اسکول کا طالب علم اور پاک فوج میں جانا چاہتا تھا۔ کے الیکٹرک کی بد انتظامی سے احمد کا بازو ضائع ہوگیا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔