کراچی میں نوعمر لڑکی زیادتی کے بعد قتل سوتیلی ماں گرفتار

لڑکی کی موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی۔


Staff Reporter August 05, 2021
لڑکی کی موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی۔

BEIJING: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نوعمر لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے ، پولیس نے سوتیلی ماں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے کھوئی گوٹھ میں گھر کے اندر سے پندرہ سالہ مومل کی لاش ملی تھی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے لاش کے معائنے کے بعد ابتدائی طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا جبکہ لڑکی کی موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد بخش علی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 1365/21 بجرم دفعہ 302 کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، پولیس نے مومل کی سوتیلی ماں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی بخش علی نے تین افراد پر شک کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تینوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔