جسٹس فائز کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے

جسٹس قاضی فائز پانچ دن اسپتال میں زیر علاج رہے


اسپیشل رپورٹر August 05, 2021
جسٹس قاضی فائز پانچ دن اسپتال میں زیر علاج رہے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی 23 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ ہوگئے تھے ۔ ابتدا میں جسٹس قاضی عیسی گھر پر ہی ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق قرنطینہ رہے تاہم بعد میں جسٹس قاضی عیسی کو کھانسی اور ریشہ کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں جسٹس قاضی فائز پانچ دن زیر علاج رہے اور صحت یاب ہونے پر آج گھر منتقل ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں مقدمات بھی سنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔