مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پرعمل پیرا رہیں گے سربراہ پاک فضائیہ

عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمے داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،سربراہ پاک فضائیہ

عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمے داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،سربراہ پاک فضائیہ(فوٹو:فائل)

MANCHESTER:
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔


سربراہ پاک فضائیہ نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت، آبادی میں غیر قانونی تبدیلی ، جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اورجفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمے داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔
Load Next Story