روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی


ویب ڈیسک August 05, 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی (فائل فوٹو)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھاو کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 25 پیسے کی کمی سے 163.22 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |