ویزا درخواست مسترد ہونے پر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان رابطہ

نواز شریف برطانیہ میں ہی قیام کریں قوم کو آپ کی صحت زیادہ عزیز ہے، شبہاز شریف


ویب ڈیسک August 05, 2021
نواز شریف برطانیہ میں ہی قیام کریں قوم کو آپ کی صحت زیادہ عزیز ہے، شبہاز شریف (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ مکمل علاج ہونے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں، قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت زیادہ عزیز ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹیلی فون پر نواز شریف سے رابطہ کیا اور ویزا درخواست مسترد ہونے کے معاملے پر بات چیت کی۔

یہ پڑھیں : برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی

نواز شریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مطابق نواز شریف نے بتایا کہ ان کے وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے جس میں نواز شریف کی طبی وجوہات اور علاج کی بنا پر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں، قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت و سلامتی سب سے زیادہ عزیز اور مقدم ہے، پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں