رمشا پولیس ہیڈکوارٹرسے پال بھٹی کی رہائش گاہ منتقل

سیاسی پناہ ملنے پرخاندان سمیت یورپ یاامریکا بھجوایاجاسکتاہے،ذرائع


INP September 10, 2012
سیاسی پناہ ملنے پرخاندان سمیت یورپ یاامریکا بھجوایاجاسکتاہے،ذرائع .فوٹو: اے ایف پی

قرآنی اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی پانے والی رمشا مسیح کو وزیراعظم کے مشیر برائے اقلیتی امور پال بھٹی کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمشا مسیح کوانتہائی سخت سیکیورٹی میں اتوارکوپولیس ہیڈکوارٹر سے پال بھٹی کی رہائش گاہ پر منتقل کیاگیاہے،

رمشا کو ہفتے کے روزاڈیالہ جیل سے ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رمشا اور اس کے خاندان کوامریکا یا کسی یورپی ملک کی طرف سے سیاسی پناہ دے کر ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |