عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتےثروت اعجاز

قوم کو کھائی میں نہیں گرنے دینگے، حکمران دہشت گردوں کیخلاف طاقت استعمال کریں

سنی تحریک دہشتگردی کے خاتمے کیلیے حکومت اور فوج کا ساتھ دیگی، فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

قوم کو کھائی میں نہیں گرنے دینگے، حکمران دہشتگردوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کریں، سنی تحریک دہشتگردی کے خاتمے کیلیے حکومت اور فوج کا ساتھ دیگی، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، آئین و قانون کی بالادستی انتہا پسندوں، دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کیلیے بڑی رکاوٹ ہے، آئین و قانون کی پاسداری کو ہرحال میں یقینی بنایاجائے، کراچی معاشی طور پر پاکستان کا حب ہے، یہاں کا امن، ترقی اور خوشحالی ہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان، خیبر پختونخواہ میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر مرکزی رابطہ کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلیے محب وطن قوتیں آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ملکی سلامتی کے ادارے قیام امن کیلیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور جو بھی عناصر ملک کے امن کو برباد کرنے اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load Next Story