مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی

بھارتی فوج کے اہلکار نے آرمی کیمپ کے اندر خود کو پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک August 06, 2021
بھارتی فوج کے اہلکار نے آرمی کیمپ کے اندر خود کو پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

MELBOURNE, AUSTRALIA: مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع گندربال میں آرمی کیمپ کے اندر خود کو پھندا لگاکر خودکشی کی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں