پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹس بحفاظت اترنے میں کامیاب

حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ

حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں تاہم حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
Load Next Story