پاک افغان سرحد ایک بارپھر بند پیدل آمدورفت اورتجارتی سرگرمیاں معطل

افغان طالبان سرحد مکمل طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نا ممکن ہے، سیکورٹی ذرائع


ویب ڈیسک August 06, 2021
سرحد کی بندش کے باعث سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں: فوٹو: فائل

لاہور: کورونا ایس اوپیز کے تحت پاک افغان سرحد ایک بار پھر بند کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد آج سے ایک بارپھربند کردیا گیا جس کے بعد پیدل آمدورفت اورتجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ سرحد کی بندش کے باعث سینکڑوں افراد پھنس کررہ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد دوبارہ کھولنے کے حوالے سے افغان طالبان حکام سے مذاکرات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سرحد کورونا ایس اوپیزکے تحت بند کرنے کے بعد محدود پیمانے پر آمد ورفت کی اجازت دی جارہی ہے تاہم افغان طالبان سرحد مکمل طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نا ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں