افریقی ملک چاڈ میں فوجی قافلے پر حملہ 26 اہلکار ہلاک

حملے میں 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک August 06, 2021
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، فوٹو: فائل

وسطی افریقی ملک چاڈ میں گشت پر مامور فوجی ٹیم پر مسلح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 26 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک چاڈ کے علاقے لیک چاڈ میں جنگجوؤں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد نے گشت پر مامور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 26 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

چاد فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد چاڈ فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 8 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : داعش کے دوبارہ منظم ہونے سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا، اقوام متحدہ

ترجمان فوج نے حملے کہ ذمہ داری انتہا پسند مسلح گروپ بوکو حرام پر عائد کی ہے تاہم بوکو حرام کی جانب سے حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس علاقے میں بوکو حرام کے علاوہ داعش میں سرگرم ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انویسٹی گیشن شعبے کی جانب سے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عراق، شام اور افریقی ممالک میں داعش مقامی گروہوں کی معاونت سے دوبارہ منظم ہونے سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں