حکومتی وزرا کی چھلانگیں علامت ہیں کہ نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں مریم نواز
کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے، نائب صدر ن لیگ
BHAKKAR:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی ویزا میں توسیع کیلیے درخواست مسترد
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھانے کے بعد اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے، نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی واضح شکست لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔