سی این این نے ویکسین نہ لگوانے والے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

تینوں ملازمین ویکسین لگوائے بغیر دفتر آرہے تھے


ویب ڈیسک August 06, 2021
کورونا ایس او پیز کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے، فوٹو: فائل

لاہور: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ویکسین لگوائے بغیر دفتر آنے والے 3 ملازمین کو برخاست کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے کئی اداروں میں ملازمین پر دفتر آنے کے لیے ویکسین لگوانا شرط قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس شرط کی خلاف ورزی پر اپنے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

اس حوالے سے سی این این کے چیف جیف زکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ فیلڈ رپورٹرز سمیت آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

امریکا میں کئی اداروں کو ملازمین کی ویکسینیشن ہونے کی شرط پر کھولا جا چکا ہے تاہم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اداروں میں ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں