ملک دشمن ایجنسی کے سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں، ایس ایس پی کیماڑی


ویب ڈیسک August 06, 2021
ملزمان کی شناخت ندیم علی عرف روپلو اور وسیم علی آریجو کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی کیماڑی۔ فوٹو:فائل

لاہور: پولیس نے ملک دشمن ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہ شتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے میرا ناکہ شیرشاہ سے ملک دشمن ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت ندیم علی عرف روپلو ولد خیر محمد مغیری اور وسیم علی آریجو ولد سکندر علی آریجو کے نام سے ہوئی ہے، اور گرفتاری کے وقت ان کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ ور ملک دشمن لٹریچر پر مبنی سی ڈی بر آمد ہوئی۔

فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان پڑوسی ملک دشمن ایجنسی کے آشیرباد سے سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے لیے نئے لوگوں تیار کرنے اور کاروائیوں کی پلاننگ میں ملوث ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ کی ٹرین اور گیس پائپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز کی ریکی بھی کرتے رہے ہیں، جب کہ دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں