بیرون ملک سے آنی والی کنسائمنٹ سے موبائل فونز چرانے والا کارگو ملازم گرفتار
پولیس نے ملزمان سے 19 آئی فون اور تقریباً 9 لاکھ روپے برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا
پولیس نے بیرون ملک سے آنی والی کنسائمنٹ سے موبائل فونز چرانے والے کارگو ملازم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے کارگو کمپنی کے ملازم افروز احمد اور موبائل فون کی دکان کے مالک ارشد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذیشان یعقوب نامی تاجر نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک سے موبائل فون کے کنسائمنٹ منگواتا ہے لیکن ہر مرتبہ موبائل فون کی تعداد کم نکلتی تھی، پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو ایئرپورٹ پر کارگو کمپنی کے ملازم کا موبائل فون چرانے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے افروز کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر دوسرے ملزم ارشد کو گرفتار کیا۔ ملزم افروز موبائل فون چرا کر ارشد کو فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 19 آئی فون اور تقریباً 9 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 20 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تانیہ بی بی نامی خاتون کی دکان میں ڈکیتی کی تھی اور نقدی و قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔