پولیس کا لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب پر چھاپہ دلہا فرار

جہاں بھی حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس

جہاں بھی حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس (تصویر: انٹرنیٹ)

سچل پولیس نے لاک ڈاؤن کے برخلاف ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا تاہم دلہا موقع سے فرار ہوگیا۔


ایس ایچ او سچل ہارون کروائی کا کہنا ہے کہ شکایات ملی تھیں کہ سکندر گوٹھ میں شادی کی تقریب ہو رہی ہے اور وہاں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد عبدالرزاق ولد رمضان اور ارسلان ولد اسحاق کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1419 بجرم دفعہ 188 کے تحت درج کرلیا ہے تاہم دولہا موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او سچل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت شادی بیاہ سمیت تمام سماجی و مذہبی تقریبات پرپابندی عائد ہے اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن لیا جارہا ہے، جہاں بھی حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story