سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
ملزم نے شہری کو سعودی عرب میں نوکری دلانے کی غرض سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے لیے تھے، ایف آئی اے
RAWALPINDI:
ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سیل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے 2 سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم عبید اللہ کو گرفتار کیا، ملزم نے شہری کو سعودی عرب میں نوکری دلانے کی غرض سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نہ تو ویزا لگایا اور نہ ہی نوکری دلوائی اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔