بینظیرقتلملزم طالبان کمانڈرز سے رابطے میں تھے فونزکا ڈیٹا پیش

موبائل فون کمپنیوں کے مینجرز نے گرفتار ملزمان کے زیراستعمال ٹیلی فون سیٹوں کا ڈیٹا پیش کیا۔


Numainda Express January 26, 2014
عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید6گواہ طلب کر لیے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں مزید5گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے جن پرملزموں کے وکلا نے جرح مکمل کرلی۔

موبائل فون کمپنیوں کے مینجروں فیروز عالم، مرزا سرفراز، فیصل اور جمال سلیم طورو نے گرفتار ملزمان کے زیراستعمال ٹیلی فون سیٹوں کا ڈیٹا پیش کیا اور ملزمان کی فون کرتے ہوئے لیاقت باغ کے پاس پوزیشن بھی واضح کی، انھوں نے بتایا کہ رفاقت، حسنین اور دیگر ملزمان کا نہ صرف آپس میں ٹیلی فونک رابطہ تھا بلکہ وہ شمالی وزیرستان اور افغانستان میں بھی طالبان کمانڈروں سے رابطے میں تھے۔

عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید6گواہ طلب کر لیے۔ سینئر سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں جن 24گواہوں کے بیان ریکارڈ کرائے گئے تھے انھیں ہی دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا اس کے بعد دیگر گواہ پیش کیے جائیں گے، گواہوں کی کل تعداد155ہے تاہم پراسیکیوشن ان میں سے صرف50سے55اہم گواہ ہی پیش کرے گی تاکہ سماعت جلد مکمل ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں