50 سال سے زیادہ عمرکے افراد کوویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے اسد عمر

ملک میں 50 سال اوراس سے زائد کے 2 کروڑ72 لاکھ افراد کی ویکسین ڈوز 33 فیصد ہوگئی، سربراہ این سی اوسی

50سال کے افراد کا کورونا ویکسین لگوانے کااقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ 50 سال اوراس سے زیادہ عمرکے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔


اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ چارہفتے قبل 2 کروڑ72 لاکھ پاکستانیوں میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے 21 فیصد نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک لگوائی کی تھی، اب یہ تعداد 33 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے۔

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے افراد میں کوویڈ کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی خاص طورپرترغیب دی جائے۔
Load Next Story