عرفان صدیقی کووزارت اطلاعات میں اہم ذمے داری سونپنے کافیصلہ

عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں اور وزیراعظم نوازشریف کے دوسرے دور میں رفیق تارڑکے پریس سیکریٹری تھے


Zulfiqar Baig January 26, 2014
عرفان صدیقی کو وزارت اطلاعات ونشریات میں اہم ذمے داری دینے کے بارے میںپیشرفت ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سینئرکالم نگاروتجزیہ نگارعرفان صدیقی کووزارت اطلاعات ونشریات میںاہم ذمے داری سونپنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) میں ان کو بطورمنیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) تعینات کرنے کیلیے سمری وزیراعظم ہاوس کوارسال کی گئی لیکن اس عہدے کے لئے ان کی عمرمقررہ حدسے زیادہ ہونے کے باعث ان کی تعیناتی نہیں ہوسکی اس حوالے سے فیصلہ بعدمیں کیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق انھیں تاہم انھوں نے پی ٹی وی کے امورکے حوالے سے براہ راست نگرانی شروع کردی ہے ،پی ٹی وی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کوانہیں براہ راست رپورٹ کرنے اوران سے راہنمائی حاصل کرنے کابھی کہہ دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ان امورکی ادائیگی کیلیے پی ٹی وی بلڈنگ میںانہیںدفتربھی دیدیاگیا ہے۔



عرفان صدیقی جوعرصہ دراز سے مسلم لیگ (ن) سے فکری طورپروابستہ رہے ہیں وزیراعظم نوازشریف کے دوسرے دورحکومت میںصدررفیق تارڑکے پریس سیکریٹری تھے ۔عرفان صدیقی جمہوری حکومت کی بحالی کے بعداپنے کالموں اور تجزیوں میںنوازشریف کی مکمل سیاسی حمایت کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق انھیںایک بارپھراہم عہدے پر فائز کیاجا رہاہے مناسب عہدے کی تلاش تک انھیں بغیر اعلان کے اہم حکومتی ذمہ داریاںسونپ دی گئی ہیں۔ زرائع کے مطابق وزیر اطلاعات کوبھی وقتاً فوقتاً اہم امور میں معاونت دیتے ہیں۔وہ ایک اخبارکیلیے باقاعدگی سے کالم بھی تحریرکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں