ڈسکہ میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک August 07, 2021
سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے وحید کو گرفتار کرلیا گیا فوٹو: فائل

نواحی گاؤں لدھے میں کھیتوں سے 7 سالہ بچے کی لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں واقع گاؤں لدھے میں دو روز گھر سے کھیلنے کے لئے نکلنے والا 7 سالہ زین لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔ بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاؤں کے ہی ایک رہائشی وحید کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس نے اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے زین کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کیا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وحید کے خلاف اغواء برائے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ چند روز میں آئے گی جب کہ ملزم سے گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں