خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
خیبر پختون خوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعداد 107 ہو گئی
ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل پتھالوجی سروسز ڈاکٹر احسان الحق کورونا کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر اخسان الحق گریڈ 19 میں سینئر میڈیکل آفیسر تھے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال ایبٹ اباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے۔ وہ کورونا کا شکار ہونے پر گزشتہ 3 روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال ایبٹ آباد کے کورونا وارڈ میں داخل تھے جہاں ان کو علاج کی فراہمی جاری تھی۔ تاہم گزشتہ روز ان کی حالت تشویش ناک ہونے پر خالق خقیقی سے جاملے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعداد 107 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف ڈاکٹرز کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز و دیگر ہیلتھ ملازمین کو تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہدا پیکیج کی مکمل ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔