گوجرانوالہ ایک منٹ میں زیادہ پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

گیارہ اگست کو ایونٹ میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو دعوت


ویب ڈیسک August 07, 2021
گیارہ اگست کو ایونٹ میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو دعوت

گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے بتایا کہ پودے لگانے میں سرکاری اسکولوں کے 25 ہزار طلباء حصہ لیں گے ، گیارہ اگست کو ہونے والے ایونٹ کیلیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس ہے، اندرون شہر گرین بیلٹ پر لگائے جانے والے تمام پودے پھل دار ہونگے ، گیارہ اگست کو ہونے والے ایونٹ کیلیے مشق بھی کی گئی جس میں ایک ہزار طلباء نے حصہ لیا اور ایک منٹ سے پہلے دو دو پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے پورا کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں