بندر گارہ پر انتظامیہ اور فشر مینز میں مذاکرات کامیاب جہازوں کی آمد و رفت بحال
فشر مینز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
کراچی پورٹ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوگئے جس کے بعد بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے اور فشر مینز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی بندر گارہ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ پر ہفتہ کی صبح 6 بجے سے درآمدی و برآمدی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی اور تمام تر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق 5 بحری جہازو ں کی روانگی متاثر ہوئی۔، معاملے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی موقع پر پہنچے اور انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔
انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ کا چینل بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد دوپہر میں جہازوں کی آمد و رفت بحال ہوگئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی معمول پر آگئیں۔