اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملہ ایرانی ساختہ ڈرون سے کیا گیا امریکا
گزشتہ ماہ بحيرہ عرب ميں اسرائیلی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے
WASHINGTON:
امریکا نے اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل خلیج عمان میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے گئے، اس بات کی تصدیق امریکی ٹیم نے کی ہے جس نے آئل ٹینکر پر حملے میں بچ جانے والے افراد کا انٹرویو کیا اور شواہد کی مکمل جانچ کی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کی ماہر ٹیم میں شامل تفتیش کاروں نے سمندر سے ڈرون کی باقیات برآمد کی تھیں اور اس کا تجزیہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بحيرہ عرب ميں عمان کے جزیرے سے کچھ دوری پر اسرائیلی ارب پتی تاجر کے آئل ٹینکر پر حملے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسرائیل، برطانیہ اور امریکا نے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔