
آج ہی واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے اپنے ورژن کو 2.21.16.10 پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس نئے ورژن میں استعمال کنندگان کے نیا کیا ہے اس کی تفصیلات ہم نیچے بیان کریں گے۔
ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ''ایموجی پیڈیا'' نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS 14.5 کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا۔
📲 iOS 14.5 is out now with these new emojis https://t.co/Z9Tr0ZfMKp pic.twitter.com/ug5S0pwYwq
— Emojipedia (@Emojipedia) April 26, 2021
آج واٹس ایپ نے انہی نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے اور اب اینڈروئیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ نئے ایموجیز کا پری ویو آپ نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام استعمال کنندگان کے لیے آج سے دست یاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔