آستانے کے لنگر خانے میں آگ لگنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق

دونوں بچوں نے مزار سے متصل آستانے میں لنگر کی دیگوں کے لیے موجود لکڑیوں کو آگ لگائی دی تھی، جو اچانک بھڑک گئی


ویب ڈیسک August 07, 2021
دونوں بچوں نے مزار سے متصل آستانے میں لنگر کی دیگوں کے لیے موجود لکڑیوں کو آگ لگائی دی تھی، جو اچانک بھڑک گئی۔(فوٹو: فائل)

قصبہ کالونی میں مزار سے متصل آستانے کے لنگر خانے میں موجود لکڑیوں میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی ڈھائی نمبر نیو میانوالی کالونی میں آگ سے جھلس کر 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے سابق ناظم اورنگزیب نیازی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں نے اسکندر شاہ مزار سے متصل آستانے میں لنگر کی دیگوں کے لیے موجود لکڑیوں کو آگ لگائی دی تھی جو اچانک بھڑک گئی۔ جس کے نتیجے میں 4 سالہ محمد شاہ ولد سید اسلام شاہ اور 5 سالہ محمد حسین ولد محمد عامر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے، بچوں کی میتیں رہائش گاہ پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔