سونے کے نرخ میں بڑی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109200 روپے ہوگئی
KIEV:
عالمی بازار میں سونے کے نرخ کم ہونے کے سبب ملکی بازار میں بھی سونے کے قیمت کم ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی کمی سے 1763 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000روپے اور 858روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93621 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔