لاڑکانہ میں کتے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگانے والا بچہ جاں بحق
سندھ میں ایک روز کے اندر آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں آریجہ پھیڑو میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے خوف سے بچے نے تالاب میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے نے بھاگ کر اپنی جان بچا لی۔
علاقہ مکینوں نے 12 سالہ علی ڈنو شیخ کی لاش نکال کر چانڈکا اسپیتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے فوت ہونے کی تصدیق کردی۔
بچے کے والد لال ڈنو شیخ کا کہنا ہے کہ دونوں کزن پاس والے گاؤں ذکریو مہیسر میں دوست کے پاس گئے واپسی پر حادثہ پیش آیا، آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔
علاوہ ازیں ایک روز کے اندر آوارہ کتے کے کاٹے کے 12 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، تمام متاثرین بچوں و بڑوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔