دفتر خارجہ کا امریکا کی نظر ثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری رپورٹ کا خیر مقدم

نظر ثانی رپورٹ میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، ترجمان

نظر ثانی رپورٹ میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، ترجمان۔(فوٹو:فائل)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حالیہ ٹریول ایڈوائزری کی نظر ثانی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں. امریکی رپورٹ میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے.

پاکستان کے لیے امریکی ٹریول ایڈوائزری کی حالیہ نظر ثانی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ نظر ثانی رپورٹ دیکھی ہے جس میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیاہے۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے جس سے پاکستان میں سیکیورٹی کے ماحول کی بہتری کو تسلیم کرنے کی نشان دہی ہوتی ہے. امریکی حکومت کا فیصلہ پاکستان کی طرف سے کووڈ 19 جیسی وبا سے پاکستان کے نبزد آزما ہونے کی کوششوں کوتسلیم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹریول ایڈوائزری کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
Load Next Story