عدالت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ-1 نے سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔


این این آئی August 08, 2021
ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ-1 نے سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو : فائل

سیشن جج نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال اور سابقہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رکن کی درخواست پر سیشن جج نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال اور سابقہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ 1نے جے یو آئی رہنما عبد الواحد صدیقی کی جانب سے جام کمال خان اور احمد محی الدین کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں