محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک August 08, 2021
دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

فیروز والہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تحصیل فیروزوالہ کے علاقے گلشن بابر آبادی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی فورس پر فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں، اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور فیروز والا میں کرائے کےمکان میں رہائش پذیر تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جب کہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں