سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی

پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور کی ہائی رسک 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی۔

انسداد پولیو مہم ملتوی ہونے سے پشاور کے 8 لاکھ سے زائد بچے ایک بار پھر پولیو ویکسین سےمحروم رہ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
خیبر پختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید ظہیراسلام کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکیورٹی انتظامات اور فیلڈ ورک مکمل نہ ہونے پر کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے، فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات کے مکمل جائزے کے بعد5 سال سے کم عمر 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے تحت ویکسینیشن کا آغاز کیا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے گزشتہ روز صوبے میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے پشاور کی سطح پر 20 ارب روپے کی لاگت سے ''صحت کا انصاف'' کے نام سے میگا مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہائی رسک 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی۔
Load Next Story