نظریات قائداعظم کے مخالفین نے ملک پرقبضہ کرلیاالطاف حسین
فرقہ وارانہ قتل عام کرنے والے عناصر ملک کے کھلے دشمن ہیں،علامہ طاہراشرفی سے گفتگو
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ملک میں ایسانظام قائم کرناچاہتے تھے۔
جس میںتمام مذاہب،فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے اورانہیں برابرکاپاکستانی سمجھاجائے لیکن وہ طبقہ جوقیام پاکستان اورتحریک پاکستان کامخالف تھااس نے قائداعظم کے وژن اورنظریات پرڈاکہ ڈال کرملک پر قبضہ کرلیا،پاکستان کے تمام محب وطن طبقوںکوپاکستان کواس قبضہ مافیاسے آزادکرانے کیلیے میدان عمل میں آناہوگا۔
یہ بات انھوں نے ایم کیوایم شعبۂ خواتین کی انچارج اوررکن قومی اسمبلی کشورزہرہ کی رہائش گاہ پرہونے والی ایک نشست سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔نشست کاموضوع ملک میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی،مذہبی منافرت،لاقانونیت،عدم برداشت کابڑھتاہوارجحان اوراس کاتدارک تھا۔اس نشست میںملک کے ممتازسیاسی اکابرین، دانشوروں، شاعروں، ادیبوں،کالم نگاروں،یونیورسٹیوں او ر کالجز کے سینئراساتذہ کرام،سینئروکلا، ریٹائرڈبیورو کریٹس، معیشت، تعلیم،صحافت اوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنوکریٹس اورممتازشخصیات نے شرکت کی۔
دریں اثناپاکستان علماکونسل کے سربراہ علامہ طاہراشرفی سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاہے کہ جودہشت گردعناصرپاکستان کی دفاعی تنصیبات پرحملے کررہے ہیں،سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوج وسیکیورٹی فورسزکے جوانوں کوذبح کررہے ہیں اورفرقہ وارانہ قتل کررہے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ کھلے دشمن ہیںاورتمام محب وطن جماعتوںاورعوام کوایسے عناصرکیخلاف متحدہوجانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔
اہل تشیع افرادکاقتل عام کیاجارہاہے،یہ سب کچھ پاکستان کوتباہ کرنے کیلیے کیا جارہاہے۔علامہ طاہراشرفی نے الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ملت کے اتحادکا جوتصورپیش کیاہے آج پاکستان اورپوری ملت کواسی تصورکی ضرورت ہے۔