ہمیں بھائی چارے اور رواداری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا عثمان بزدار

ہم سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 08, 2021
ہم اختلافات بھلا کر وطن کا قرض اتار سکتے ہیں،عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیں اخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا.

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے، پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کی ہیں-

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت علماء کرام کی خدمات کی قدر کرتی ہے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، ہم اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر وطن کا قرض اتار سکتے ہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کے لئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ ہمیں اخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں