اسلام آباد کی سبزی منڈی میں پولیس کا سرچ آپریشن 370 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

زیر حراست افراد میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی ہے۔


ویب ڈیسک January 26, 2014
سرچ آپریشن میں اسلام آباد پولیس کے 400 اہلکاروں اور کمانڈوز حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 370 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 400 اہلکاروں اور کمانڈوز نے اتوار کی علی الصبح سبزی منڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 370 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے، زیر حراست افراد میں افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جو پولیس کو مناسب دستاویزات فراہم نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے بھی کچی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں