کراچی میں ایک ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد نوٹی فکیشن جاری

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 27 جنوری کی رات سے 26 فروری کی رات تک ہوگا۔


ویب ڈیسک January 26, 2014
12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔. فوٹو:فائل

شہر قائد میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے روایتی طور پر اس کا بدلہ عوام سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دہشتگردی کی حالیہ واقعات کے بعد آج رات 12 بجے سے آئندہ 30 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے شہر بھر میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17بے گناہ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا تھا جبکہ جمعے کے روز بھی مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار شر پسندوں نے دستی بم حملے کئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |