اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد میں ایک دن میں 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ڈی ایچ او


ویب ڈیسک August 08, 2021
اسلام آباد میں اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.01 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جہاں کورونا پازٹیو شرح 13.15 فیصد تک جاپہنبچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے 814 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں