طالبان نے افغان پائلٹ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

گزشتہ روز کابل بم دھماکے میں افغان ائیرفورس کا پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک August 08, 2021
گزشتہ روز کابل میں بم دھماکے میں افغان ائیرفورس کا پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے

افغان طالبان نے بم دھماکہ میں ہلاک پائلٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ایک دھماکہ میں افغان ائیرفورس کا پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، افغان پائلٹ حامداللہ عظیمی جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے تو ان کی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔

افغان ائیر فورس کے مطابق حامداللہ عظیمی نے 4 سال خدمات انجام دیں اور وہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے تاہم ایک سال قبل حامداللہ عظیمی سیکیورٹی خدشات کے باعث اہل خانہ کے ہمراہ کابل منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں حامداللہ عظیمی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ پر حملہ طالبان نے کرایا تھا جب کہ طالبان اس سے قبل امریکی تربیت یافتہ پائلٹس کو ٹارگٹ کرکے مارنے کے منصوبے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں