18 ماہ بعد غیر ملکیوں کے لیے عمرہ سیزن کا آغاز

عمرہ کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانا ہوگا، سعودی وزارت حج و عمرہ


ویب ڈیسک August 08, 2021
عمرہ کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانا ہوگا، سعودی وزارت حج و عمرہ فوٹو : فائل

سعودی عرب نے 18 ماہ کے وقفہ کے بعد غیر ملکیوں سے عمرہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث تقریباً 18 ماہ سے بندش کا شکار عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام غیر ملکی 9 اگست سے عمرہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ابتدائی طور پر 60 ہزار غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی تاہم ہر ماہ اس میں اضافہ کیا جائے گا اور یہ تعداد 20 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، اس کے علاوہ درخواست گزار کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام درخواست گزار جن کا تعلق سفری پابندیوں میں شامل ممالک سے ہے، سعودی عرب میں داخلہ پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں