امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکی بمباری میں 200 کے قریب طالبان مارے گئے اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ترجمان افغان ملٹری


ویب ڈیسک August 08, 2021
امریکی بمباری میں 200 کے قریب طالبان مارے گئے اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ترجمان افغان ملٹری

امریکی طیاروں نے ایک بار پھر افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں بمباری کی ہے۔

افغان ملٹری کے ترجمان فواد امان کے مطابق امریکی B-52 بمبار طیاروں نے صوبے جوزجان کے شہر شبرغان میں بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اطلاعات کے مطابق امریکی بمباری میں 200 کے قریب طالبان مارے گئے اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی تباہ کردیے گئے۔



امریکی میڈیا کے مطابق B-52 بمبار طیاروں کو AC-130 گن شپ جہاز کی بھی معاونت حاصل تھی، اس کے علاوہ افغان زمینی فورسز کی جانب سے بھی بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔



واضح رہے کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد افغانستان کے صوبے نمروز کے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول حاصل کرلیا، اطلاعات کے مطابق اب طالبان کی قندوز شہر کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے تیزی سے پیشقدمی جاری ہے اور طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر مقامی جیل پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں