کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کردیے گئے

پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی بھی اٹھالی گئی جب کہ شادی کی کھلے مقام پر تقریب کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک August 08, 2021
جمعہ اور اتوارسیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم اور حتمی فیصلے کئے گئے، اور کراچی میں لاک ڈاوُن پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور جمعہ اور اتوارسیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، تاہم ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہوگی، اور آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، جب کہ محکمہ داخلہ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی عائد پابندی اٹھالی ہے، تاہم کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور مزارات پر زائرین کی حاضری اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں