سعودی عرب کا کورونا سے ہلاک طبی عملے کیلیے مالی امدادا کا اعلان

حکومت طبی عملے کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سعودی وزیر صحت


ویب ڈیسک August 08, 2021
حکومت طبی عملے کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سعودی وزیر صحت

سعودی حکومت نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو 50 لاکھ سعودی ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکومت نے ملک میں کورونا مریضوں کے علاج کے دوران کورونا وائرس سے ہی جان کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو 5 لاکھ سعودی ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے، اس فہرست میں سعودی وغیر ملکی شہریوں سمیت نجی، سرکاری اور ملٹری اداروں میں طبی عملے کے طور پر فرائض انجام دینے والے وہ تمام افراد شامل ہیں جو کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

سعودی پریس کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے شہریوں کی جان بچائی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت طبی عملے کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور اس جان لیوا وبا سے لڑتے ہوئے دی، اس کے علاوہ ہمارے طبی نظام نے کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں