نیٹو سپلائی کسی صورت نہیں کھولیں گے سینئر وزیرخیبر پختونخوا سراج الحق

نیٹو سپلائی کی بندش کا مقصد وفاقی حکومت کو مضبوط کرنا ہے،سینئر وزیر خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک January 26, 2014
مولانا فضل الرحمان وفاقی حکومت کا حصہ ہوتے بدامنی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، سراج الحق فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی بندش تک صوبے سے نیٹو سپلائی کسی صورت نہیں کھولیں گے۔

مردان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، اس نے پاکستان کی تقسیم کا فارمولا بنا رکھا ہے جسے ہر صورت ناکام بنا کردم لیں گے، وزیر اعظم نواز شریف بھی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے خارجہ پالیسی تبدیل کرے ورنہ ان کا حال بھی پرویز مشرف جیسا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر صوبائی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا موقف یکساں اور واضح ہے، ڈرون حملوں کی بندش تک صوبے سے کسی صورت نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا مقصد وفاقی حکومت کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود بدامنی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں