کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا معمر ملزم گرفتار

ملزم اشرف اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے، بچے کا والد


ویب ڈیسک August 08, 2021
ملزم اشرف اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے، بچے کا والد (فائل فوٹو)

سرجانی ٹاؤن پولیس نے سات سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث 65 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 65 سالہ ملزم دکاندار ہے اور بچہ جب چیز (کنفیکشنری) لینے آتا تو اسے بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں 4 اگست کو والد محمد عقیل نے مقدمہ الزام نمبر 1298/21 بجرم دفعہ 377/511 کے تحت درج کرایا۔

درج مقدمے میں محمد عقیل کا کہنا ہے کہ اس کے سات سالہ بیٹے کو علاقے کا دکاندار اشرف عرف بابو بدفعلی کا نشانہ بناتا ہے، اس نے بچے کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا ہوا تھا، بچے کی طبیعت جب خراب ہوئی تب اس نے اپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم ان پر دباؤ ڈال رہا ہے اور مقدمہ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔