چیف الیکشن کمشنرکاتقررپارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

متفقہ نامزدگی کیلیے بات چیت کی جائیگی، تعطل ختم کرلیا جائے گا،حکومتی ذرائع


ایکسپریس July 09, 2012
متفقہ نامزدگی کیلیے بات چیت کی جائیگی، تعطل ختم کرلیا جائے گا،حکومتی ذرائع

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر آج (پیر) اسلام آباد میں مذاکرات کا اہم دور ہوگا، متفقہ نامزدگی کے لیے درمیانی راستہ نکالنے پر بات چیت کی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوگا، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس معاملے پر تعطل کو ختم کرلیا جائے گا

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3،3نامزدگیاں دی ہیں، کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد،جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر شاکر اﷲ جان کو مستقل چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے

دونوں نامزدگیاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی تجاویز میں شامل ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومتی نامزدگیوں سے اختلاف کرتے ہوئے کسی دیانتدار ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کے لیے قواعد میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں