آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے پاکستان کی فاطمہ ثنا بھی نامزد

فاطمہ ثناءنے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں تھیں


Sports Desk August 09, 2021
فاطمہ ثناءنے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں تھیں ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلیے پاکستان کی فاطمہ ثنا بھی نامزد کرلی گئیں۔

ماہ جولائی کے دوران ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کارکردگی کی بنیاد پر ان کا نام ایوارڈ کیلیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے، انھوں نے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں تھیں جبکہ ٹی 20 میں بھی مشترکہ ٹاپ وکٹ ٹیکر ثابت ہوئی تھیں، پانچویں ون ڈے میں انھوں نے اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دے کر پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 22 رنز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اسی مقابلے میں انھوں نے 19 بالز پر 28 رنز بھی بنائے تھے، جس میں 4 باؤنڈریز بھی شامل تھیں۔ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلیے ان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر سے ہوگا۔ ادھر مینز ایوارڈ کیلیے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، آسٹریلیا کے مچل مارش اور ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش جونیئر کو نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں