ٹک ٹاکرجنت مرزا کا برائیڈل شوٹ وائرل

مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں

پاکستانی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کے حال ہی میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالورزہوگئے ہیں: فوٹو: فائل

معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کا بہن کے ہمراہ برائیڈل شوٹ وائرل ہورہا ہے۔

پاکستانی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کے حال ہی میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالورزہوگئے ہیں جب کہ ان کی بہن الشبہ انجم بھی اس فہرست میں آگے ہیں اوران کے فالوورز کی تعداد بھی 13.4 ملین ہے۔

جنت مرزا اپنی ٹک ٹاک ویڈیوزمیں اداکاری کے باعث تو خاصی مشہورہیں ہی بلکہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاکربھی ہیں۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSUPcdCoNvl/"]

اس وقت جنت مرزا کی برائیڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں جس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSUbjufIl5_/"]
Load Next Story