ارسلان افتخارکیسشعیب سڈل کمیشن آج کام شروع کریگا

کمیشن نے کیس کا مکمل ریکارڈحاصل کرلیا،میڈیاکوکارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی


News Agencies/Monitoring Desk September 10, 2012
کمیشن نے کیس کا مکمل ریکارڈحاصل کرلیا،میڈیاکوکارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر ارسلان کیس کی تحقیقات کیلیے شعیب سڈل کمیشن آج سے کام شروع کردے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب سڈل کمیشن نے تحقیقات کے سلسلے میں نیب اورسپریم کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، ارسلان افتخارکیس میںحقائق جاننے کیلیے فریقین سے شہادتیںطلب کی جائیں گی۔ میڈیاکوبھی رسائی دیتے ہوئے کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

این این آئی کیمطابق کیس میںحقائق جاننے کیلیے فریقین سے شہادتیں طلب کی جائینگی،آئی این پی کے مطابق ملک ریاض شعیب سڈل کمیشن کے قیام سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرینگے۔

دوسری جانب ملک ریاض کے وکیل زاہدبخاری نے شعیب سڈل کمیشن قائم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست کامسودہ تیارکرلیاجو(آج)پیرکوسپریم کورٹ میںدائرکردی جائیگی۔ زاہد بخاری کے مطابق ملک ریاض کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونگے زاہد بخاری نے کہاکہ نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ہی دائرکی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |